Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پیپلزپارٹی نے  ملک بھر میں حکومت مخالف گو نواز گو ریلیوں کا آغاز کر دیا

پیپلزپارٹی نے  ملک بھر میں حکومت مخالف گو نواز گو ریلیوں کا آغاز کر دیا
July 23, 2017

گجرات(92نیوز)پیپلزپارٹی نے  ملک بھر میں حکومت مخالف گو نواز گو ریلیوں کا آغاز کر دیا جیالوں کی بڑی تعداد ریلیوں میں شریک ہوئی، جیالے وزیر اعظم سے  کرسی چھوڑنے کا مطالبہ کرتے رہے۔

تفصیلات کےمطابق  پیپلزپارٹی وزیر اعظم نواز شریف کے استعفے کیلئے کھل کر میدان میں آگئی ، ملک کے مختلف شہروں میں پیپلزپارٹی کے زیر اہتمام ریلیاں نکالی گئیں ۔۔۔ جیالے گو نواز گو کے نعرے لگاتے رہے۔

گوجرانوالہ اور گجرات میں  پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے  بھرپورریلیاں نکالیں جیالوں کا مطالبہ تھا کہ کرپشن ثابت ہونے پر وزیر اعظم نوازشریف فوری طور پر وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ دیں ۔

اوکاڑہ،سرگودھا ،بھکر اور ننکانہ  میں بھی جیالے  حکومت کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے اور گو نواز گو کے نعرے لگاتے رہےمنڈی بہاؤ الدین  میں پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے روڈ بلاک کر کے حکومت کیخلاف احتجاج کیا۔

چونیاں میں بھی پیپلزپارٹی کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی پی پی کارکنوں نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر حکومت مخالف نعرے درج تھے۔

دوسری طرف  پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام وزیر اعظم نواز شریف کے استعفے کے لئے نکالی جانے والے ریلی لاہور پریس کلب سے شروع ہوئی اور ایوان اقبال تک اختتام کو پہنچی ۔ ریلی کی قیادت پیپلز پارٹی کے رہنما عزیز الرحمان چن نے کی۔

ریلی میں جیالوں نے حکومت مخالف بینرز اٹھا رکھے تھے  حکومت مخالف ترانوں پر  جیالے رقص بھی کرتے رہے۔