Tuesday, February 7, 2023

پیپلزپارٹی نے سیاست کے میدان میں اعلیٰ اقدار کا مظاہرہ کیا : بلاول بھٹو

پیپلزپارٹی نے سیاست کے میدان میں اعلیٰ اقدار کا مظاہرہ کیا : بلاول بھٹو

 لاہور(92نیوز)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ  بےنظیر بھٹو شہید کا بیٹا بھی اسی راستے پر چل رہا ہےجلتی ہوئی سرخ لائن کوعبور کرنے والے خود ذمہ دار ہوں گے، پی پی نے سیاست کے میدان میں اعلی اقدارکا مظاہرہ کیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق بلاول بھٹو زرداری  نے اپنے ٹوئٹر پیغام  میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے  ہمیشہ سیاست کے میدان میں اعلی اقدار کا مظاہرہ کیا ہے  کارکنوں کو بھی کہتا ہوں اس سیاست کا راستہ نہ چھوڑیں ۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ بےنظیر بھٹو شہید کا بیٹا بھی اسی راستے پر چل رہا ہے جلتی ہوئی سرخ لائن کو کسی نے عبور کرنا ہے تو ذمہ دار بھی  خود  ہو گا، بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ میں میر مرتضیٰ بھٹو اور شاہنواز بھٹو کا بھانجا بھی ہوں۔