Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پیپلزپارٹی نے سندھ سے سینیٹ کی گیارہ خالی نشستوں میں سے سات جیت لیں

پیپلزپارٹی نے سندھ سے سینیٹ کی گیارہ خالی نشستوں میں سے سات جیت لیں
March 3, 2021

کراچی (92 نیوز) پیپلزپارٹی نے سندھ سے سینیٹ کی گیارہ خالی نشستوں میں سے سات جیت لیں۔ تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کو دو دو نشستیں ملیں۔

جنرل نشستوں پر شیری رحمان ، جام مہتاب ڈہر، سلیم مانڈوی والا، تاج حیدر اور شہادت اعوان کامیاب ہوئے۔ فیصل سبزواری اور فیصل واوڈا بھی جیت گئے۔ خواتین نشستوں پر پلوشہ خان اور خالدہ اطیب کامیاب ہوئیں۔ ٹیکنوکریٹ نشستوں پر فاروق ایچ نائیک اور سیف اللہ ابڑو جیت گئے۔