Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پیپلزپارٹی نے رانا ثناءاللہ کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا

پیپلزپارٹی نے رانا ثناءاللہ کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا
September 3, 2015
لاڑکانہ (92نیوز) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں رانا ثنا اللہ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔ دوسری جانب نثار کھوڑو کہتے ہیں دہشت گردوں کی معاونت پر ڈاکٹر عاصم کے خلاف کارروائی ہوئی مگر رانا ثنا کو نہیں پکڑا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی زیرصدارت اجلاس میں پارٹی رہنما اورارکان اسمبلی وفاقی حکومت سے سخت ناراض نظر آئے اورکہا گیا کہ ن لیگ انتقامی کارروائیاں کررہی ہے۔ وفاقی اداروں کی سندھ میں مداخلت بلاجواز ہے، بلاول بھٹوزرداری نے والد آصف علی زرداری کی لائن لیتے ہوئے کہا کہ انتقامی کارروائیوں سے ڈرنے والے نہیں، ان کا ڈٹ کرمقابلہ کیا جائے گا۔ اجلاس کے بعد میڈیاکو تفصیلات بتاتے ہوئے نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ سندھ میں رینجرزکوجرائم میں اضافے کے بعد بلایا گیا، انہیں اختیارات بھی دئیے گئے لیکن بعض کارروائیاں قانون کے مطابق نہیں۔ سندھ کے سینئروزیر نے یہ شکوہ بھی کیا کہ کسی کو راہ چلتے دہشت گردوں کےساتھ نہیں ملایا جاسکتا، ڈاکٹرعاصم کے خلاف ثبوت ہیں تو سامنے لائے جائیں، کارروائیاں سندھ میں ہی کیوں؟ پنجاب کے وزیر رانا ثناءاللہ کوبھی پکڑا جائے۔ نثارکھوڑونے کہا کہ نیب کی کارروائیوں پرکوئی اعتراض نہیں،وہ اپنے طریقے سے کام کرتی رہے۔ کرپشن کی کبھی حمایت کی نہ اسے تحفظ دینے کی کوشش کریں گے۔