Friday, October 15, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پیپلزپارٹی نے جوڈیشل کمیشن سے65حلقے کھولنے کی سفارش کر دی، انتخابی دھاندلی پر جواب جمع کرا دیا

پیپلزپارٹی نے جوڈیشل کمیشن سے65حلقے کھولنے کی سفارش کر دی، انتخابی دھاندلی پر جواب جمع کرا دیا
May 4, 2015
اسلام آباد (92نیوز) انتخابی دھاندلی کے حوالے سے پیپلز پارٹی نے اپنا جواب جوڈیشل کمیشن میں جمع کر ا دیا۔ جمع کرائے گئے جواب میں پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی کے 65 حلقے کھولنے کی سفارش کی ہے۔ اس سلسلے میں موقف اختیار کرتے ہوئے پیپلزپارٹی نے کہا کہ65 حلقوں کے تمام امیدواروں کو جوڈیشل کمیشن طلب کرے اور امیدواروں کی موجودگی اور ایڈیشنل سیشن ججز کی نگرانی میں ووٹوں کے تھیلے کھولے جائیں۔ جواب میں مزید کہا گیا ہے کہ انتخابی ریکارڈ اور تھیلوں کی جانچ سے ہی جوڈیشل کمیشن نتیجہ خیز ہو گا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔