Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پیپلزپارٹی نے ایک بار پھر کل وقتی وزیرخارجہ بنانے کا مطالبہ کردیا   

پیپلزپارٹی نے ایک بار پھر کل وقتی وزیرخارجہ بنانے کا مطالبہ کردیا   
December 7, 2016

 اسلام آباد(92نیوز)پیپلز پارٹی  نے کل وقتی وزیرخارجہ بنانے کامطالبہ کردیا  شیری رحمان کہتی ہیں کہ آصف علی زرداری جلد پاکستان آئیں گے تاریخ نہیں بتا سکتی۔

تفصیلات کےمطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتکو کرتے ہوئے شیری رحمان کا کہنا تھا کہ کہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں بھارت کا رویہ انتہائی افسوس ناک رہا۔ اگر مکمل وزیر خارجہ ہو تا تو ممکن ہے نتائج بہتر آتے۔

شہری رحمان کہتی ہیں کہ نیشنل سکیورٹی کمیٹی کا کوئی امکان نظر نہیں آ رہا ۔ بے نظیر بھٹوکی برسی پر زرداری واپس ضرور آئیں گے تاریخ نہیں بتا سکتی۔ ان کا کہناتھا کہ3 مارچ کو کلبھوشن یادیو گرفتار ہوا تھا ابھی تک کلبھوشن کا معاملہ نہیں اٹھایا گیا ۔

 پی پی رہنما کا کہناتھا کہ تخت رائےونڈ سے چار لوگ حکومت چلارہے ہیں۔  ہماری کوشش تھی کہ جمہوریت کو بڑھائیں۔  لیکن حکمران پارلیمنٹ کو کچھ سمجھتے ہی نہیں ۔