Saturday, July 27, 2024

پیپلزپارٹی نے اسپیکر قومی اسمبلی کیلئے خورشید شاہ کو نامزد کر دیا

پیپلزپارٹی نے اسپیکر قومی اسمبلی کیلئے خورشید شاہ کو نامزد کر دیا
August 4, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) پاکستان پیپلزپارٹی نے اسپیکر قومی اسمبلی کیلئے خورشید شاہ  کو نامزد کر دیا ۔ مصطفی نواز کھر نے خورشید شاہ کی بطور اسپیکر قومی اسمبلی نامزدگی پر کہا کہ فیصلہ بلاول بھٹو زرداری کے مشورے پر کیا گیا ۔ عام انتخابات 2018 میں پاکستان تحریک انصاف نے واضح برتری سے سیٹیں حاصل کی تھیں جس کے بعد ان کے وزیر عظم بننے کے امکانات زیادہ ہیں لیکن پاکستان پیپلزپارٹی ، پاکستان مسلم لیگ ن ، ایم ایم اے سمیت دیگر جماعتوں  کے اتحاد کے بعد حکومت کس کی بنے گی ، فیصلہ آخری وقت پر ہوگا۔ پی ٹی آئی کے بعد انتخابات میں سیٹیں جیتنے والے تین بڑی پارٹیوں نے عمران خان کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا اور اپنی حکومت بننے کی صورت پر  اسپیکر قومی اسمبلی پیپلزپارٹی ، وزیراعظم مسلم لیگ ن اور ڈپٹی اسپیکر ایم ایم اے کا بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔