پیپلزپارٹی نے آر ٹی ایس سے متعلق پی ٹی آئی کی رپورت مسترد کردی
کراچی ( 92 نیوز) پیپلزپارٹی نے آر ٹی ایس سے متعلق پی ٹی آئی کی رپورت مسترد کردی ۔
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی ٹی آئی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ تسلیم نہیں کرتے ، آرٹی ایس کی ناکامی کا فائدہ پی ٹی آئی کو ہوا۔
بلاول بھٹو نے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی بنانے کا مطالبہ کردیا اور کہا کہ وزیر اعظم انتخابی مہم کے دوران دہشگرد حملوں کی تحقیقات کرائیں ۔