Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پیپلزپارٹی قبل ازوقت انتخابات کی حامی نہیں،خورشید شاہ

پیپلزپارٹی قبل ازوقت انتخابات کی حامی نہیں،خورشید شاہ
July 16, 2017

سکھر(92نیوز)پیپلزپارٹی قبل ازوقت انتخابات کی حامی نہیں خورشید شاہ کہتے ہیں اب بھی وقت ہے نوازشریف مستعفی ہوجائیں اور اپنی جگہ کسی بھی وفادار شخصیت کو سامنے لے آئیں ۔  چاہتے ہیں پارلیمنٹ مدت پوری کرے جے آئی ٹی نے ایمانداری سے تحقیقات کیں ۔

تفصیلات کےمطابق ‏سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ  نے ایک بار پھر وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا کہہ دیا اور بولے کہ اپنی جگہ کوئی دوسرا وفادار شخص لے آئیں۔ خورشید شاہ نے کہا کہ عدالت کافیصلہ سب کو ماننا ہوگا، ‏جےآئی ٹی کاکیس قانونی ہے،کسی کو جھگڑنے کی ضرورت نہیں ہے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ کی روشنی میں پاناما کیس کے حتمی فیصلے پر ایک ہفتہ یا دس دن لگنے چاہیں۔ خورشید شاہ نے واضح کہا کہ پیپلزپارٹی چاہتی ہے پارلیمنٹ اپنی مدت پوری کرے ہم ملک میں قبل از وقت انتخابات کے حامی نہیں۔  خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک منصوبہ چین کے تعاون سے جاری ہے اور یہ حکومتوں کے درمیان سمجھوتہ ہے نوازشریف کے جانے سے منصوبے پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔