پیپلزپارٹی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے بہتر ہے خودکشی کر لیں، فواد چودھری
![پیپلزپارٹی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے بہتر ہے خودکشی کر لیں، فواد چودھری](https://urdu.92newshd.tv/wp-content/uploads/2018/04/fawad-ch-1.jpg)
اسلام آبا د( 92 نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرنے سے بہتر ہے کہ خودکشی کر لیں ۔
ترجمان پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ن لیگ کےبکھرنےکاعمل جاری ہے، آئندہ چند دنوں میں ن لیگ کے مزید لوگ پی ٹی آئی میں شامل ہوں گے۔
فواد چودھری نے کہا کہ نوازشریف اورمریم نوازکی سیاست ختم ہوچکی ہے ، ن لیگ کی اداروں سےلڑائی زیادہ عرصہ نہیں چلےگی۔