Friday, September 30, 2022

پیپلزپارٹی سندھ کے صوبائی صدر نثار کھوڑو بھی انتخابات کی دوڑ سے باہر

پیپلزپارٹی سندھ کے صوبائی صدر نثار کھوڑو بھی انتخابات کی دوڑ سے باہر
سکھر ( 92 نیوز ) پاکستان پیپلزپارٹی  سندھ کے صوبائی صدر اور سابق سپیکر سندھ اسمبلی نثار کھوڑو انتخابات 2018 کی دوڑ سے باہر ہو گئے ۔ نثار کھوڑو کے حلقہ  پی ایس 11 سے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے ،  نثار کھوڑو کیخلاف  جی ڈی اے کے معظم عباسی نے  اعتراضات دائر کئے تئے ۔ جی ڈی اے کے معظم عباسی نے نثار کھوڑو پر کاگذات نامزدگی میں  اپنی اہلیہ اور بیٹے کی زرعی زمین  ظاہر نہ کرنے کے اعتراضات دائر کئے تھے ۔ ریٹرننگ افسر نے  معظم عباسی کے اعتراضات قبول کرتے ہوئے نثار کھوڑو کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے ۔