Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پیپلزپارٹی سندھ میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی

پیپلزپارٹی سندھ  میں حکومت بنانے کی پوزیشن  میں آگئی
July 27, 2018
کراچی (92 نیوز) سندھ میں پھر تیر چل گیا۔ پیپلزپارٹی مسلسل تیسری بار سندھ  میں حکومت بنانے کی پوزیشن  میں آگئی لیکن اس بار تحریک انصاف کی شکل میں مضبوط اپوزیشن کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پیپلزپارٹی نے اندرون سندھ میں گرینڈ ڈیموکریٹک  الائنس کی ایک نہ چلنے دی۔ ایک سو تیس نشتوں میں سے 72 نشتیں حاصل کر لیں۔ پیپلزپارٹی بغیر کسی سہارے کے صوبے میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی  ہے۔ وزیراعلی سندھ کے لئے مراد علی شاہ مضبوط امیدوار ہیں لیکن کچھ اور نام بھی زیرغور ہیں۔