پیپلزپارٹی دہشت گردی،انتہا پسندی کو ختم کر سکتی ہے،بلاول بھٹو
حیدر آباد ( 92 نیوز ) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی دہشت گردی اور انتہا پسندی کو ختم کر سکتی ہے۔
ایسٹر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف پہلے نظریاتی تھے اور نہ آج ہیں ، کیوں نکالا سے عوام کو کوئی غرض نہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام روٹی کپڑا اور مکان چاہتی ہے، ادارے تب کمزور ہوتے ہیں جب کام کے باوجود مداخلت ہوتی ہے ۔