Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پیپلزپارٹی دور میں بندر بانٹ کرکے زمینوں پر قبضے کرائے گئے، فرخ حبیب

پیپلزپارٹی دور میں بندر بانٹ کرکے زمینوں پر قبضے کرائے گئے، فرخ حبیب
November 30, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیرِمملکت اطلاعات ونشریات فرخ حبیب کا کہنا ہے پیپلزپارٹی کے دور میں بندر بانٹ کرکے زمینوں پر قبضے کرائے گئے۔

منگل کے روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا، کراچی میں 7 ہزار کنال نجی زمین پر قبضے ہیں، سندھ حکومت نے ڈیجیٹل میپنگ میں ذرہ سا بھی تعاون نہیں کیا۔ پیپلزپارٹی ہر اچھے کام میں رکاوٹ ڈالتی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ڈیجیٹل میپنگ کی جارہی ہے، اس کے بعد آئندہ کوئی زمینوں پرقبضہ نہیں کرسکے گا۔ زمینوں کا ریکارڈ اب آن لائن موجود ہوگا۔