Saturday, July 27, 2024

پیپلزپارٹی ایک سمندر،ندی نالوں کیلئے بہت جگہ موجود ہے ، وزیر اطلاعات سندھ

پیپلزپارٹی ایک سمندر،ندی نالوں کیلئے بہت جگہ موجود ہے ، وزیر اطلاعات سندھ
March 27, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) وزیر اطلاعات سندھ  ناصر شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک سمندر ہے جس میں ندی نالوں کیلئے بہت جگہ موجود ہے کوئی  بھی شامل ہوسکتا ہے ۔

ناصر شاہ نے کہا فاروق ستار وکو جیالہ بننے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ  وہ چاہیں تو جیالے بن سکتے ہیں،ہم خوش آمدید کہیں گے۔

وزیر اطلاعات سندھ نے مزید کہا کہ  جو کہتے تھے ہمیں اقامہ  پر نکالا اب ان کی کرپشن کھل رہی ہے ، شہبازشریف کیسے بچے گا وہ تو مین چیز ہے  ۔عمران خان ہمیشہ کرپٹ لوگوں کے جھرمٹ میں جھوٹ بولتے ہیں ۔

دوسری جانب علی رضا عابدی نے ناصر حسین کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کرپشن کا سمندر ہے۔