Sunday, November 27, 2022

پیپلزپارٹی آج لاہور سے فیصل آباد تک ریلی نکالے گی

پیپلزپارٹی آج لاہور سے فیصل آباد تک ریلی نکالے گی
لاہور(92نیوز)پیپلزپارٹی نے حکومت کے خلاف میدان میں آنے کیلئے کمر کس لی ہے ۔ پیپلز پارٹی آج لاہور سے فیصل آباد تک ریلی نکالے گی بلاول بھٹو ریلی کے راستے میں کئی جگہوں پر خطاب کریں گے۔ دوسری طرف چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول  بھٹو کا اپنے ایک ٹویٹ  پیغام میں کہا ہے  کہ ’’مک گیا تیرا شو نواز، گو نواز گو نواز‘‘ اُدھرپیپلز پارٹی نےلاہور میں وارم اپ ریلی جبکہ فیصل آباد میں مشعل بردار جلوس بھی نکالا۔