Saturday, November 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پیٹیز ڈریگن ... ننھے ٹارزن کے دوست ڈریگن کو پکڑنا پولیس کو مہنگا پڑ گیا

پیٹیز ڈریگن ... ننھے ٹارزن کے دوست ڈریگن کو پکڑنا پولیس کو مہنگا پڑ گیا
August 3, 2016
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) ایڈونچر فلموں کے شائقین ہو جائیں تیار۔ ہالی وڈ فلم ”پیٹیز ڈریگن“ بارہ اگست کو سنیما گھروں میں دھوم مچانے آ رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایڈونچر اور فینٹسی سے بھرپور فیملی فلم ” پیٹیز ڈریگن“ کی کہانی ننھے ٹارزن اور ڈریگن کی دوستی کے گرد گھومتی ہے۔ ننھے پیٹیز کو ایک فیملی جنگل سے ڈھونڈ کر شہر لے جاتی ہے جس کے بعد پیٹیز اس فیملی کو جنگل لے جاتا ہے اور اپنے دوست ڈریگن لوسی سے ملواتا ہے۔ ڈریگن کی موجودگی کا علم ہونے پر پولیس بھی حرکت میں آتی ہے اور لوسی کو پکڑنے کی کوشش کرتی ہے لیکن ڈریگن پولیس کو خوب سبق سکھاتا ہے۔ فلم کی ہدایات ڈیوڈ لویری نے دی ہیں جبکہ نمایاں اداکاروں میں برائس ڈلاس، رابرٹ ریڈ فورڈ، اوکس فیگلے، اونا لارنس اور اسٹیو بر شامل ہیں۔