Friday, February 23, 2024

پیٹر سڈل کا انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

پیٹر سڈل کا انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
December 29, 2019
میلبورن (92 نیوز) آسٹریلیا کے فاسٹ باؤلر پیٹر سڈل نے انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ آسٹریلوی فاسٹ باؤلر نے  پیٹرل سڈل نے انٹر نیشنل کرکٹ چھوڑنے کا اعلان کر دیا، کینگروز فاسٹ باؤلر نے نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز  کے کھیل سے قبل ٹیم کواپنے فیصلے سے آگاہ کیا۔ پیٹر سڈل نے آسٹریلیا کی جانب سے 67 میچ کھیل کر 221 وکٹیں حاصل کیں، پیٹر سڈل نے ٹیسٹ کیرئیر میں ہیٹرک بھی کی، ون ڈے میں پیٹر سڈل نے 17 وکٹیں حاصل کیں۔