اسلام آباد: (92 نیوز) حکومت پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا ہے۔
حکومت پاکستان نے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 7 پیسے کی کمی کردی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 247 روپے 3 پیسے ہوگئی ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں حکومت پاکستان نے 3 روپے 40 پیسے کی کمی کردی ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 246 روپے 29 پیسے ہوگئی ہے، دوسری جانب لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 3 پیسے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد لائٹ ڈیزل 140 روپے 90 پیسے فی لیٹر ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں اسٹاک ایکسچینج، ڈالر اور سونے کی صورتحال کیا؟
بات کی جائے مٹی کے تیل کی تو حکومت نے مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 3 روپے 57 پیسے کی کمی کردی ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت 154 روپے 90 پیسے ہوگئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔