Saturday, July 27, 2024

پیٹرمورس کو برطانوی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ سے ہٹا دیا گیا

پیٹرمورس کو برطانوی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ سے ہٹا دیا گیا
May 10, 2015
لندن(ویب ڈیسک)پیٹر مورس کو برطانوی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ سے ہٹا دیا گیا یہ فیصلہ اینڈریو اسٹراس کے بطور ڈائریکٹر انگلش بورڈ تقرر کے بعد سامنے آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انگلش بورڈ نے کہا ہے کہ مورس کو ہٹانے کا فیصلہ ٹیم کی کارکردگی بہتر بنانے اور نئے طریقہ کار کو اپنانے کے لیے کیا گیا۔ مورس کو ورلڈ کپ میں انگلش ٹیم کی ناقص کارکردگی اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز ڈرا ہونے کے نتیجے میں ہٹایا گیا ہے۔