Monday, December 5, 2022

پیٹرا کویٹووا نے میڈرڈ اوپن ویمن ٹائٹل جیت لیا، پیٹرا نے فائنل میں روس کی سویتلانا کو چھے دو اور چھے ایک سے شکست دی

پیٹرا کویٹووا نے میڈرڈ اوپن ویمن ٹائٹل جیت لیا، پیٹرا نے فائنل میں روس کی سویتلانا کو چھے دو اور چھے ایک سے شکست دی
میڈرڈ (ویب ڈیسک) پیٹرا کویٹووا نے میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں ویمن سنگلز کا ٹائٹل جیت لیا ہے۔ انہوں نے فائنل میں روس کی سویتلانا کو شکست دی۔ سپین میں ہونے والے میڈرڈ اوپن کے خواتین مقابلوں کے فائنل میں فورتھ سیڈڈ جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹووا کا مقابلہ روس کی سویتلانا خوزنتسووا سے ہوا۔ میچ کے آغاز میں ہی پیٹرا نے روسی کھلاڑی کے خلاف جاندار اسٹروک کھیلنے شروع کئے اور پورے میچ میں مخالف کھلاڑی پر حاوی رہیں۔ پیٹرا کویٹووا نے آسان اور یکطرفہ مقابلے کے بعد سویتلانا کو شکست سے دوچار کیا۔ ان کی کامیابی کا سکور چھے ایک اور چھے دو رہا۔