پیوٹن نے شام سے اپنی فوج کے انخلا کا حکم جاری کر دیا

ماسکو(ویب ڈیسک)روسی صدرولادیمیرپیوٹن نے شام سے روسی فوج کے انخلاکاحکم دے دیا ہے کہتے ہیں روسی فوج نے شام میں اپنے مقاصد حاصل کر لیے ہیں ۔
تفصیلات کےمطابق ماسکومیں روسی اعلیٰ حکام سےملاقات کے دوران ولادیمیرپیوٹن نے شام کے اہم علاقوں سے روسی فوج کے انخلاکاحکم دیا۔
انہوں نے کہاکہ شام میں روسی فوج نے اپنے مقاصدکوکامیابی سے حاصل کرلیا ہے اس موقع پرروسی صدرنے شامی خانہ جنگی کے جلدخاتمے کےلئے روسی وزیرخارجہ کو کوششیں تیزکرنے کے لئے بھی کہا ۔
انہوں نے شامی ہم منصب بشارالاسدسے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیااورانہیں اپنے فیصلے سے آگاہ کیا۔