Saturday, July 27, 2024

پینگ لیون کی مہمان نوازی کی ذمہ داری مریم نواز نبھا رہی ہیں

پینگ لیون کی مہمان نوازی کی ذمہ داری مریم نواز نبھا رہی ہیں
April 20, 2015
اسلام آباد(92نیوز)چینی صدر کے ہمراہ خاتون اول پینگ لیون بھی پاکستان آئی ہیں جن کو بھرپور پروٹوکول دینے اور مہمان نوازی کی ذمہ داری مریم نواز شریف کو سونپی گئی ہے ۔ چینی خاتون اول اپنی سحر انگیز آواز کا جادو جگانا بھی جانتی ہیں اور اپنی شخصیت سے سحر طاری کرنا بھی ان کا فن ہے ۔ تفصیلات کےمطابق پینگ لیون ایک بہترین چینی فوک گلوکارہ بھی ہیں پرفارمنگ آرٹس کی ماہرہیں جبکہ  چین کی دلفریب ثقافت کو دنیا بھر میں پھیلانے کےلئے ہر دم کوشاں رہتی ہیں ۔ دو ہزار چودہ میں انہیں باضابطہ طور پر چینی خاتون اول قرار دیا گیا اسی سال فوربس میگزین نے انہیں دنیا کی ستاون ویں طاقتور ترین خاتون قرار دیا۔ پینگ پیپلز لبریشن آرمی آرٹ اکیڈمی کی سربراہ ہیں چینی خاتون اول مختلف ٹی وی چینلز میں دکھائی دیتی ہیں جنہیں عوام بے حد پسند کرتے ہیں۔ پاکستان آمد کے موقع پر مریم نواز انہیں عشائیہ دیں گی  چینی خاتون اول سے مختلف سماجی شخصیات  سےبھی ملاقاتیں کریں گی۔ MARYAM