Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پینتالیس ارب لاگت کے سیالکوٹ تا لاہور موٹروے منصوبے کا افتتاح کل ہو گا

پینتالیس ارب لاگت کے سیالکوٹ تا لاہور موٹروے منصوبے کا افتتاح کل ہو گا
August 21, 2016
سیالکوٹ (92نیوز) وزیر اعظم نواز شریف 22اگست کو سیالکوٹ تا لاہور موٹر وے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ 89کلومیٹر طویل موٹروے کو دو سال میں مکمل کیا جائے گا اور اس کی تعمیر پر 45ارب روپے لاگت آئے گی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف 22اگست کو سیالکوٹ کے علاقہ ساہوالہ میں سیالکوٹ تا لاہور موٹروے کا افتتاح کرنے کے بعد عوامی جلسے سے خطاب کریں گے۔ 89کلو میٹرطویل سیالکوٹ تا لاہورموٹروے کو دوسال کی مدت میں پورا کیا جائے گاجس پر 45ارب روپے لاگت آئے گی۔ موٹر وے کی تعمیر سے فاصلے سمٹیں گے اور سیالکوٹ سے لاہور کا فاصلہ تین گھنٹوں کی بجائے صر ف 45منٹ رہ جائے گا۔ موٹروے 6لین پر مشتمل ہو گی۔ اس موٹروے کو شہباز پور کے قریب دریائے چناب پر پل تعمیر کر کے گجرات سے ملایا جائے گا۔ موٹروے سے منسلک اراضی پر تین انڈسٹریل زون اور 2بین الاقوامی معیار کی یونیورسٹیز بھی قائم کی جائیں گی۔