Monday, August 2, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

پیمرا نے جرائم کےپروگراموں کی ڈرامائی انداز میں نشریات پر پابندی عائد کردی

پیمرا نے جرائم کےپروگراموں کی ڈرامائی انداز میں نشریات پر پابندی عائد کردی
May 20, 2016
اسلام آباد(92نیوز)پیمرا نے جرائم کے پروگراموں کی ڈرامائی انداز میں نشریات پر پابندی عائد کردی چئیر مین پیمر ا ابصار عالم کا کہنا ہے کہ قتل ،خود کشی یاخواتین سے زیادتی کی خبریں فوٹیجز کے ساتھ نشر کرنا چادر چار دیواری کے تقدس کو پامال کرنے کے مترادف ہے ۔ تفصیلات کےمطابق چئیر مین پیمرا ابصار عالم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے  کہا کہ پیمرا کو بڑے پیمانے پر جرائم سے متعلق پروگراموں کے خلاف شکایات موصول ہوئی ہیں ان کا کہنا تھا کہ اب کوئی بھی چینل جرائم کے پروگراموں کو ڈرامائی انداز میں نشر نہیں کرسکے گا. ۔ ابصارعالم کا کہنا تھا کہ وہ امید کرتےہیں کہ ٹی وی چینلز ریٹنگ کے بجائے رمضان المبارک کے تقدس کا خیال رکھیں گے۔