Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پیغام آیا تو قائد ایم کیو ایم کو اللہ سے معافی مانگنے کا کہیں گے : مصطفیٰ کمال

پیغام آیا تو قائد ایم کیو ایم کو اللہ سے معافی مانگنے کا کہیں گے : مصطفیٰ کمال
March 24, 2016
کراچی (92نیوز) کراچی کے سابق ضلع ناظم مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی کے نام پر کوئی کمٹمنٹ نہیں ہے۔ ہماری پارٹی نیشنل پارٹی ہے۔ تفصیلات کے مطابق 92نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ذات پات سے نکل کر پاکستان کی بات کرنی ہے۔ ہم نے جھنڈا نہیں بنایا‘ پاکستان کا جھنڈا ہی ہماری پہچان ہے۔ مصطفیٰ کمال نے کہا لوگ ہمارے منشور پر یہاں آئیں گے جبکہ بڑے بڑے لوگ ہمارے ساتھ ۔ ہم کراچی کی علاقائی نہیں پورے ملک کی پارٹی ہیں۔ ہم کسی کی دم پر پاوں رکھنے نہیں آئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مرنے سے پہلے سچ بولنا چاہتے تھے جو بول دیا۔ فاروق ستار کی جانب سے قائد متحدہ سے رابطے کے جواب میں مصطفیٰ کمال نے کہا ہمیں کوئی پیغام نہیں آیا۔ اگر آیا تو ہم بھی پیغام دے کر بھیجیں گے۔ ہم قائد ایم کیوایم کو معافی مانگنے کا پیغام دیں گے۔ انہوں نے بہت گناہ کیے ہیں‘ اللہ سے معافی مانگیں۔