Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پیسے لینے کا معاملہ، وزیراعظم کا خیبر پختونخوا کے وزیر قانون سے استعفی لینے کا فیصلہ

پیسے لینے کا معاملہ، وزیراعظم کا خیبر پختونخوا کے وزیر قانون سے استعفی لینے کا فیصلہ
February 9, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پیسے لینے کا معاملہ، وزیراعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا کے وزیر قانون سے استعفی لینے کا فیصلہ کرلیا۔ عمران خان نے وزیراعلیٰ کو احکامات دے دئیے۔

وزیراعظم نے سابق دور میں ارکان کو پیسوں کی تقسیم کے معاملے کی تفصیلی انکوائری کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

معاون خصوصی شہبازگل نے کہا آج فرق سامنے ہے، عمران خان نے سینٹ میں ووٹ بیچنے والے 20 ممبران کو پارٹی سے نکال دیا۔ اور ویڈیوسامنے آنے پر وزیر قانون کے پی سے بھی استعفیٰ لے لیا، جبکہ دوسری جانب ن لیگ کے رانا مشہود کی ویڈیو آنے کے بعد ن لیگ نے اِن کو اور بھی زیادہ عزت سے نوازا۔ یہ ہے فرق عمران خان اور ان چوروں میں۔