Monday, November 28, 2022

پیسے شریف خاندان نے لوٹے ،سود عوام دے رہے ہیں ، شیخ رشید

پیسے شریف خاندان نے لوٹے ،سود عوام دے رہے ہیں ، شیخ رشید

راولپنڈی ( 92 نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ پیسے شریف خاندان نے لوٹے جب کہ سود عوام دے رہے ہیں ۔

راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرریلوے کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کی عزت کرتاہوں ، شہباز اور حمزہ کا کیس بہت سنجیدہ ہے ، شہباز شریف کو گرین سگنل مانگتے ہوئے دیکھا ہے ، شہباز شریف کا ہتھوڑے والا اور زرداری کا فالودے والا اندر سے ایک ہیں ۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ساتھ سائے کی طرح کھڑا ہوں، وزیر اعظم کے ساتھ وزارت کا رشتہ نہیں ، نہ ہی  وزارت کا بھوکا ہوں ۔

مودی سے متعلق وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ مودی نے جنگ کا نقشہ دیا ہے ، وہ کشمیر پر قبضہ چاہتا ہے،  بابری مسجد کا منشور اعلان جنگ ہے، مودی جیتا تو مستقبل میں بھی پاک بھارت تعلقات ٹھیک نہیں رہیں گے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ  27 اپریل کو ایم ایل ون پر دستخط ہونگے، منصوبے پر دستخط ہونے کے بعد ڈیڑھ لاکھ لوگوں کو نوکریاں دوں گا۔