Friday, September 30, 2022

پیسکو نے ملازمین سے ایمانداری سے ڈیوٹی کرنے کا حلف لےلیا

پیسکو نے ملازمین سے ایمانداری سے ڈیوٹی کرنے کا حلف لےلیا

پشاور ( 92 نیوز ) پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے کام چوری، فرائض میں غفلت اورکرپشن روکنے کا انوکھا حل نکال لیا ۔ پیسکو ملازمین سے ایمانداری سے ڈیوٹی کرنے کا حلف لیا گیا ۔ پیسکو ملازمین نے حلف اٹھایا کہ بروقت میٹر ریڈنگ کریں گے۔ غلط ریڈنگ کرکے صارفین کو زائد بل نہیں بھیجیں گے ۔


پیسکو کے چیف ایگزیکٹو نے ملازمین سے حلف لیا کہ وہ مقررہ وقت پر میٹر ریڈنگ کریں گے۔ غلط اور اووربلنگ کرکے صارفین کو پریشان نہیں کریں گے۔ بجلی کی چوری نہیں ہونے دیں اور اپنا فون 24 گھنٹے کھلا رکھیں گے ۔