Friday, October 22, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پیسٹری چور گئے بیکری چور آ گئے ،ن لیگ کے ساتھ بڑا دھاندلا ہونیوالا ہے : شیخ رشید،جہانگیر ترین

پیسٹری چور گئے بیکری چور آ گئے ،ن لیگ کے ساتھ بڑا دھاندلا ہونیوالا ہے : شیخ رشید،جہانگیر ترین
October 4, 2015
لاہور(92نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ  اگر لاہور والے تبدیلی  نہ لائے تو کوئی شہر تبدیلی نہیں لا سکے گا  نون لیگ کے ساتھ بڑا دھاندلا ہونے والا ہے جبکہ جہانگیر ترین کہتے ہیں بلا گھوما تو شیر گیدڑ بن گیا  اور میدان چھوڑ کر بھاگ گیا ۔ تفصیلات کےمطابق عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید نے میاں نواز شریف کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سرکاری ٹی وی کا ڈرائیور بھی نواز شریف سے زیادہ ٹیکس دیتا  ہے  پیسٹری چور گئے اور اب بیکری چور آ گئے ،لاہور والے جاگیں گے تو تبدیلی آئے گی۔ جہانگیر ترین نے مسلم لیگ نون کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ این اے ایک سو چون میں بلا گھوما تو شیر میدان چھوڑ کر بھاگ گیا اس وقت ملک میں کرپشن کا دور دورہ ہے  عمران خان نئے پاکستان کے وزیراعظم ہونگے۔ این اے ایک سو بائیس سے پی ٹی آئی کے نامزد اُمیدوار عبدالعلیم خان نے کہا کہ گیارہ تاریخ کو  عوام نے فیصلہ کرنا ہے کہ لاہور ،پنجاب اور پاکستان کس کا ہے۔ جلسے سے پی ٹی آئی کے رہنماؤں سابق گورنر پنجاب چودھری سرور  اور میاں اسلم اقبال نے بھی خطاب کیا ۔  
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔