لاس اینجلس( 92 نیوز ) 5 ہفتوں تک باکس آفس کی ڈرائیونگ سیٹ سنبھالنے والی فلم بلیک پینتھر کو پیسفک رم اپ رائزنگ نے پچھلی نشست پر دھکیل دیا ۔ 5 ہفتوں سےٹاپ پوزیشن برقراررکھنےوالی سپرہیروفلم 16.6 ملین ڈالرزکماکردوسری پوزیشن پرآگئی ہے ۔
امریکی باکس آفس کےمطابق اس ہفتےپیسفک رم اپ رائزنگ نے 28 ملین ڈالرزکابزنس کیااور پہلےنمبرپر آگئی۔باکس آفس پر تیسری پوزیشن آئی کین اونلی امیجین کی ہے جس نے 13.8 ملین ڈالرز کمائے۔
۔اینی میٹڈفلم شرلاک نومزنےبھی لوگوں کاخوب دل بہلایا اور 10.6 ملین ڈالرز کماکر چوتھی پوزیشن سنبھالی۔وارنر برادرز کی روبوٹ فلم ٹامب رائیڈر 10.4 ملین ڈالرز کماپائی اور یوں اس نے پانچویں پوزیشن اپنے نام کی۔