Friday, October 7, 2022

پیر آف سیال شریف کا عمران خان کی حمایت کا اعلان،مریدین کو کپتان کو ووٹ ڈالنے کی ہدایت

پیر آف سیال شریف کا عمران خان کی حمایت کا اعلان،مریدین کو کپتان کو ووٹ ڈالنے کی ہدایت
سرگودھا( 92 نیوز ) پیر آف سیال شریف نے پاکستان تحریک انصاف کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا ،پیر قاسم سیالوی نے مریدین کو تحریک انصاف کے امیدواروں کو ووٹ ڈالنے کی ہدایت کر دی۔ پیر حمید الدین سیالوی نے عمران خان کو پگڑی بھی پہنائی۔ اس موقع پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ الیکشن 2018 پاکستان کی تقدیر بدل دے گا ، گزشتہ 5 سال میں بہت تباہی ہوئی  ، ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ڈالرمہنگا ہوا ،الیکشن میں جو بھی پارٹی جیتے گی اُسے مسائل کا سامنا ہوگا ۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان کاکہنا تھا  کہ آئندہ  5 روز میں پارٹی کا منشور سامنے آ جائے گا ، جن کو پی ٹی آئی کا ٹکٹ نہیں ملا اُن سے معذرت خواہ ہوں ۔ اس سے پہلے عمران خان سیال شریف پہنچے تو اُن کا شاندار استقبال کیا گیا ،اُنہوں نے سیال شریف مزار پر حاضری دی اور پیر آف سیال شریف سے ملاقات بھی کی  ۔