Thursday, December 8, 2022

پیریس : اولی ایئرپورٹ پر خاتون فوجی اہلکار سے اسلحہ چھیننے کی کوشش کرنیوالا ہلاک

پیریس : اولی ایئرپورٹ پر خاتون فوجی اہلکار سے اسلحہ چھیننے کی کوشش کرنیوالا ہلاک
پیرس (ویب ڈیسک)پیرس کے اورلی ایئرپورٹ پر خاتون فوجی اہلکار سے بندوق چھیننے کی کوشش کرنے والے شخص کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق پیرس کے اورلی ایئرپورٹ پر خاتون فوجی اہلکار سے اسلحہ چھیننے کی کوشش کرنیوالے شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے ۔فرانسیسی حکام کےمطابق  اورلی ایئرپورٹ  پرحملے کے بعد ہوائی اڈے کے پیشتر حصوں کو خالی کروا لیا گیا۔رپورٹس کے مطابق ملزم نے حملے  سے دو گھنٹے پہلے جنوبی پیرس میں ایک چیک پوسٹ پر تعینات خاتون سمیت تین پولیس اہلکاروں پر بھی فائرنگ کی اور وہاں سے  کار چرا کر فرار  ہوگیا تھا ،سکیورٹی حکام کے مطابق ملزم کی عمر40سال ہے جبکہ وہ منشیات سمگلنگ سمیت مختلف جرائم میں جیل بھی جاچکا ہے۔