Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پیرپگارا کا شاہ محمود ،جہانگیر ترین سے ملاقات میں پی ٹی آئی کی غیر مشروط حمایت کا اعلان

پیرپگارا کا شاہ محمود ،جہانگیر ترین سے ملاقات میں پی ٹی آئی کی غیر مشروط حمایت کا اعلان
August 9, 2018
کراچی ( 92 نیوز) سندھ میں مضبوط اپوزیشن  بنانے کی دوڑ تیز ہوگئی ،کراچی میں پی ٹی آئی کے وفد نے جی ڈی اے کے رہنماؤں سے  ملاقات کی ۔   شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سندھ کی ترقی میں کردار کرنا چاہتے ہیں، پیر پگارا نے بھی  پی ٹی آئی کی متوقع حکومت کا ساتھ دینے کی یقین دہانی کرادی۔ شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کی قیادت میں پی ٹی آئی کا وفدعمران  خان کا خصوصی پیغام  لےکر کنگری ہاؤس  پہنچا   ۔ پی ٹی آئی کے وفد کی پیر پگارا اور جی ڈی اے  کے رہنماؤں سے اہم ملاقات میں فیصلہ ہوا کہ وفاقی حکومت سندھ سےمتعلق تمام فیصلوں میں جی  ڈی اے کو اعتماد میں لے گی ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئےپیر پگارا نے کہا   ہم ہر دکھ سکھ میں عمران خان اور پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں ،  پی ٹی آئی کے وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی بولے سندھ کی ترقی کے لئے سب کو ساتھ لے کر چلیں  گے۔ عمران خان کےقومی اسمبلی کی  4 سیٹیں چھوڑنے سےمتعلق  سوال پر جہانگرترین نے کہا اس حوالے سے فیصلہ عمران خان  آئندہ ایک دو روز میں کریں گے ۔ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے رہنماؤں  سے اہم ملاقات   کے بعدشاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین اسلام آباد روانہ ہوگئے۔