Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پیرپگارا کی رہائشگاہ پر گرینڈ اپوزیشن الائنس کا اجلاس

پیرپگارا کی رہائشگاہ پر گرینڈ اپوزیشن الائنس کا اجلاس
January 30, 2016
کراچی(92نیوز)سندھ حکومت کے خلاف پیرصاحب پگارا کی سربراہی میں گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس بن گیا ۔ الائنس نے حکومت کے خاتمہ کے لیے عدلیہ اور ان ہاوس تبدیلی سمیت تمام اپشن کا اعلان کردیا ۔ تفصیلات کےمطابق سندھ میں سائیں کی سرکار کے خاتمے کے لیے گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس میدان میں آگیا الائنس میں شامل سندھ کے سابق وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے پیپلزپارٹی کی اعلی قیادت کو ہتھکڑیاں لگنے کی پیشن گوئی کردی۔ عوامی تحریک کے رہنما ایازلطیف پلیجو نے کہا کہ 8 سال میں 3 ہزار ارب روپے خرد برد کئے گئے ۔ گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس کے اجلاس میں سابق وزیر اعلی سندھ ارباب غلام رحیم ،لیاقت جتوئی ممتاز بھٹو ،مرتضی جتوئی ،غوث علی شاہ سمیت دیگر رہنماوں نے بھی شرکت کی۔