Friday, September 30, 2022

پیرو : 8جادوگروں نے کوپا امریکا ٹورنامنٹ  میں ارجنٹائن جبکہ پبلو پیڈرو کی کامیابی کی پیش گوئی کی ہے

پیرو : 8جادوگروں نے کوپا امریکا ٹورنامنٹ  میں ارجنٹائن جبکہ پبلو پیڈرو کی کامیابی کی پیش گوئی کی ہے
پیرو(ویب ڈیسک)پیرومیں آٹھ جادوگروں نے  اگلے ماہ امریکا میں ہونیوالے  کوپا امریکاٹورنامنٹ میں ارجنٹائن جبکہ پبلو پیڈرو کی کامیابی کی پیش گوئی کی ہے۔ تفصیلات کےمطابق لیما میں ہونے والی رنگا رنگ تقریب میں پیرو کے تین علاقوں  کوسٹا، سیرا اور ایمیزون کے مشہور  جادوگرشریک ہوئے جنہوں نےمشترکہ پیش گوئی کی ہے کہ یں کہ چھ جون سے امریکا کے دس شہروں میں کھیلے جانیوالے سو ویں کوپا امریکا ٹورنا منٹ کا فاتح ارجنٹائن ہو گا جبکہ پیرو کے رن آف صدارتی انتخاب میں پیڈرو پبلو اپنی حریف کیکو  فوجی موری کو شکست سے دوچار کریں گے حالانکہ رائے عامہ کے جائزوں میں کیکو فوجی موری کوپیڈرو پبلو پر سبقت حاصل ہے۔ رنگ برنگے روایتی لباس پہنے کاہنوں نےمیسی اور نیمار کی تصاویر پر تمباکو اور خوشبوئیں چھڑک کر  منتر بھی کئے۔