Monday, December 11, 2023

پیرو میں طویل ترین فیشن شوکا اعزاز حاصل کرنے کیلئے ماڈلز مسلسل 30گھنٹے ریمپ پر واک کریں گی

پیرو میں طویل ترین فیشن شوکا اعزاز حاصل کرنے کیلئے ماڈلز مسلسل 30گھنٹے ریمپ پر واک کریں گی
August 5, 2015
لیما (ویب ڈیسک) پیرو میں دنیا کا سب سے طویل فیشن شو شروع ہو گیا ہے جس میں ماڈلز مسلسل 30گھنٹے ریمپ پر واک کر کے عالمی ریکارڈ بنانے کی کوشش کریں گی۔ پیرو فیشن شو میں 300ماڈلز شرکت کر رہی ہیں۔ وہ پچھلے سال میامی میں ہونے والے 24گھنٹے طویل فیشن شو کا ریکارڈ توڑ کر اپنا نام گینزبک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرانا چاہتی ہیں۔ پیرو کے شہر گمارا میں 120 برانڈ اور 12گیلریاں حصہ لے رہے ہیں جو سب کے سب پیرو کے ہیں۔ گینز کی جج ایولین کریرا کا کہنا ہے کہ کیٹ واک چوبیس گھنٹے اٹھائیس سیکنڈ چلتی رہیں تو پچھلے سال کا ریکارڈ ٹوٹ جائیگا۔ کیٹ واک پر آنے سے پہلے ماڈلز خوب سجتی سنورتی اور بال بنواتی رہیں جنہیں دیکھنے والوں کی تعداد بھی کچھ کم نہ تھی۔ فیشن شو میں شریک ماڈلز صرف کاٹن پہننے کی پابند ہیں۔ کیٹ واک کے آغاز سے قبل ماڈل سنتھیا نے لوگوں کو دیکھ کر ہاتھ ہلایا اور کہا سب کیسے ہیں وہ پہنچ گئی ہے اور واک کیلئے تیار ہے۔ وہ اس ریکارڈ کیلئے جان لڑا دے گی۔ فیشن شو میں 18سوملبوسات استعمال کئے جائیں گے۔