پیرو میں سیکڑوں افراد کا ایک ساتھ روایتی ڈرم بجانے کا ریکارڈ
پیرو( 92 نیوز ) پیرو کے دارالحکومت لیما میں ایک خوبصورت میوزیکل فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں مرد و خواتین کے علاوہ بچوں کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی۔
قریب میں شرکا نے روایتی ڈرم یعنی کاجون کو بجانے کا مظاہرہ کیا جس کا مقصد گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا حصہ بننا تھا۔
اس سے قبل اپریل 2012 میں اسی مقام پر 1476 افراد نے یہ ریکارڈ قائم کیا تھا، کاجون پیرو کا قومی آلہ موسیقی ہے۔