Saturday, July 27, 2024

پیرو:تیزرفتاربس بےقابوہوکردریامیں گرگئی،22افرادہلاک ،متعددزخمی

پیرو:تیزرفتاربس بےقابوہوکردریامیں گرگئی،22افرادہلاک ،متعددزخمی
April 9, 2016
پیرو(ویب ڈیسک)پیرو میں ایک تیزرفتارمسافربس بےقابو ہوکر دریامیں جا گری جس کےنتیجےمیں بائیس افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کےمطابق  حادثہ  پیروکے شہر کوزکو میں صبح  سویرے پیرو اور برازیل کوملانےوالے ہائی وےپر پیش آیا  گاڑی تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوگئی اور دریا میں جاگری جس سے بائیس افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ کئی زخمی بھی ہوئے۔۔ حکام کےمطابق ہلاک ہونے والے  زیادہ ترمسافروں کا تعلق کوزکو  شہر سے تھا جو کل ہونےوالےصدارتی انتخابات میں ووٹ ڈالنےکےلئےجارہےتھے۔