پیرمحل : حساس اداروں کی کارروائی میں دو دہشتگرد ہلاک

پیرمحل(92نیوز)پیر محل میں حساس اداروں اور پولیس نے کارروائی کرکے دو دہشتگردوں کوہلاک کر دیا گیا آپریشن کے دوران تین بچوں سمیت ایک خاتون بھی ہلاک ہوئی ہے۔
تفصیلات کےمطابق پیر محل میں پولیس نے ہاؤسنگ کالونی کے ایک گھر میں چھاپہ مارا تو دہشتگردوں نے فائرنگ کر دی، پولیس کی جوابی کارروائی پر دہشتگردوں نے ہینڈ گرنیڈ کا بھی استعمال کیا۔
پولیس کے مطابق ایک دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جبکہ دوسرا دہشتگرد پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا، مکان سے چھ کے قریب لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق گھر میں دو دہشتگردوں کے علاوہ ایک خاتون اور تین بچے بھی موجود تھے۔