Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پیرس: پی آئی اے کے فضائی میزبان سے ہیروئن برآمد

پیرس: پی آئی اے کے فضائی میزبان  سے ہیروئن برآمد
March 10, 2018

پیرس (92 نیوز) ترجمان پی آئی اے کی پی کے سیون فائیو زیرو کے فضائی میزبان گلزار تنویر سے ہیروئن برآمد ہونے کی تصدیق سامنے آ گئی ۔ فضائی میزبان گلزار تنویر کو پیرس میں حراست میں لے لیا گیا ۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق تنویر گلزار سے تلاشی کے دوران ہیروئن برآمد ہوئی ۔ فرانسیسی سکیورٹی حکام نے طیارے کو نہیں روکا ۔
پی کے سیون فائیو زیرو اسلام آباد سے براستہ میلان، پیرس پہنچ تھی ۔
سکیورٹی حکام نے طیارے کو کلیئر قرار دے دیا جس کے بعد پرواز شیڈول کے مطابق پیرس سے وطن روانہ ہو گئی ۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق گلزار تنویر کو معطل کر دیا ہے ۔
جُرم ثابت ہونے پر ملازمت سے بھی ہاتھ دھونے پڑیں گے ۔
گزشتہ سال مئی میں اسلام آباد سے لندن جانے والی پرواز
پی کے سیون ایٹ فائیو سے بھی ہیتھرو ایئرپورٹ پر ہیروئن برآمد ہوئی تھی ۔