Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پیرس : پی آئی اے کو چالیس ہزار یورو جرمانہ

پیرس : پی آئی اے کو چالیس ہزار یورو جرمانہ
July 21, 2015
پیرس(92نیوز)پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن کو پروازوں میں تاخیر مہنگی پڑ گئی، پیرس میں قومی ائرلائن پر  چالیس ہزار یورو جرمانہ عائد کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق باکمال لوگ لاجواب سروس ،قومی ایئرلائن کا ایک اور کارنامہ سامنے آگیا۔ ذرائع کے مطابق  تین اور چوبیس ستمبر 2014 کو لاہور سے میلان پیرس جانے والی قومی ائیر لائن کی پروازیں  پی کے سات تین تین اور سات تین چار پر چالیس ہزار یورو جرمانہ عائد کیاگیا۔ پیرس ائرپورٹ پر رات کے اوقات میں نصف شب 12 بجے سے صبح 6 بجے تک پروازوں پر پابندی ہوتی ہے۔ مگر  پی آئی اے اکثروبیشتر اس پابندی کی خلاف ورزی کرتی ہے، پیرس ائرپورٹ حکام نے ان دوپروازوں کے بارے میں مسافروں کی شکایات اور ایئرپورٹ اوقات کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا۔ واضح رہے کہ پی آئی اے کو نا اہلی کے باعث سعودی عرب سمیت دیگر ممالک میں بھی جرمانے کا سامنا رہتا ہے۔ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں انضباطی کارروائی اور پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی بھی لگ سکتی ہے۔