Sunday, August 1, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

پیرس: نیشنل فرنٹ کی رہنما ماریان لی پین اپنے والد ژان میری پر برہم

پیرس: نیشنل فرنٹ کی رہنما ماریان لی پین اپنے والد ژان میری پر برہم
April 10, 2015
پیرس (ویب ڈیسک) فرانسیسی جماعت نیشنل فرنٹ کی رہنما ماریان لی پین نے اپنے والد ژاں میری پر زور دیا ہے کہ وہ سیاست سے دستبردار ہو جائیں بصورت دیگر وہ ان کیخلاف انضباطی کارروائی کریں گی۔ ماریان لی پین کا کہنا تھا کہ ژان میری کی بیان بازی کی وجہ سے ان کی جماعت کو نقصان پہنچ رہا ہے اور پارٹی فروغ نہیں پا رہی۔ ماریان لی پین کے چھیاسی سالہ والد انتہائی دائیں بازو کی جماعت کے بانی ہیں اور انہوں نے پچھلے ہفتے ایک بیان میں کہا تھا کہ نازی گیس چیمبر کو ماضی کا قصہ اور وزیراعظم مینوئل فلاس کو تارک وطن قرار دیا اور دوسری جنگ عظیم کے دوران فرانسیسی حکومت کے سربراہ فلپ پیٹین کا دفاع کیا جو نازی جرمنی کے ساتھ تعاون کرتے رہے۔ ماریان نے کہا ان کے والد سے بیان بازی پر پارٹی کی انضباطی کمیٹی میں وضاحت مانگی جائیگی۔ ان کا کہنا تھا ژان میری کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں کیونکہ اس کے والد کی بیان بازی ان کے ہم وطنوں کیلئے تکلیف دہ ہے۔