Saturday, July 27, 2024

پیرس میں کلاسک کار میلہ سج گیا

پیرس میں کلاسک کار میلہ سج گیا
February 8, 2018

پیرس ( 92 نیوز ) فرانسیسی دار الحکومت پیرس میں 43 ویں سالانہ کلاسک کار شو کا آغاز ہو گیا ۔

اس منفرد شو میں ملک کے مختلف حصوں سے آئے کلاسک کار مالکان اور کلبز نے تقریباً 600 کلاسک گاڑیوں کے ساتھ شرکت کی ہے ۔

ہزاروں لوگ ان منفرد کاروں کو دیکھنے  کیلئے پہنچے اور گاڑیوں کا خوب جائزہ لیا۔

یہ میلہ  11 فروری کو اختتام پذیر ہوگا۔