Saturday, July 27, 2024

پیرس میں ٹیکسٹائل نمائش سج گئی، 26پاکستانی کمپنیاں شریک

پیرس میں ٹیکسٹائل نمائش سج گئی، 26پاکستانی کمپنیاں شریک
February 7, 2017

پیرس (ویب ڈیسک) ٹیکس ورلڈ شو کی چار روزہ 40ویں نمائش پیرس میں شروع ہو گئی جس میں پاکستانی ٹیکسٹائل کی اعلیٰ معیار کی مصنوعات رکھی گئیں جن میں بین الاقوامی خریداروں، ہول سیلرز اور شہریوں کی بڑی تعداد نے دلچسپی ظاہر کی۔

تفصیلات کے مطابق ٹیکس ورلڈ شو کی چار روزہ نمائش پیرس میں زور و شور سے جاری ہے۔ نمائش میں پاکستان کی 26 معروف فیشن ڈیزائن بنانے والی کمپنیوں نے حصہ لیا اور اعلیٰ معیار کا کاٹن کا کپڑا، سلائی کڑھائی، لیسوں سے تیار کئے گئے نفیس ملبوسات پیش کئے۔

پاکستان کے سفیر معین الحق نے نمائش میں پاکستان کے سٹالز کا دورہ کیا۔ ٹیکس ورلڈ ہرسال موسم بہار کے شروع میں اس تجارتی نمائش کا انعقاد کرتی ہے جس میں فرانس اور یورپ کی ٹیکسٹائل اور فیشن انڈسٹری کے ماہرین شرکت کرتے ہیں۔