Sunday, January 23, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پیرس میں قائم آٹھ منزلہ رہائشی عمارت میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی

پیرس میں قائم آٹھ منزلہ رہائشی عمارت میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی
February 5, 2019
 پیرس (92 نیوز) پیرس میں قائم آٹھ منزلہ رہائشی عمارت میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔ واقعے کےنتیجے میں آٹھ افراد ہلاک ہو گئے۔ ریسکیو ٹیموں نے بروقت کاروائی کرکے آگ پر بھی قابو پا لیا تاہم حکام کی جانب سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ آگ سے بچنے کیلئےعمارت کی چھت پر پناہ لینے والے افراد کو بھی بچا لیا گیا۔ حکام کے مطابق دو سو کے قریب ریسکیو اہلکار تاحال جائے وقوعہ پر موجود ہیں جبکہ قریبی عمارتوں کو بھی خالی کروا لیا گیا ہے۔ دوسری جانب پولیس نےحادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ایک مشتبہ خاتون کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ولیس کی جانب سے شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ عمارت میں لگنے والی آگ جان بوجھ کر لگائی گئی تھی۔