Saturday, February 4, 2023

پیرس میں جراسک ورلڈ نمائش میں دیوہیکل ڈائنوسارز کی دھوم

پیرس میں جراسک ورلڈ نمائش میں دیوہیکل ڈائنوسارز کی دھوم
پیرس( 92 نیوز ) خوشبوؤں کے شہر پر ڈائنوسارز نے حملہ کر دیا ، مگر گھبرائیں نہیں ، یہ دیوہیکل ڈائنوسارز اصلی نہیں بلکہ فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں ہونے والی جراسک ورلڈ نمائش کا حصہ ہیں۔ یہاں آپ کو ہر سائز اور نسل کے ڈائنوسار ملیں گے ، جن میں گوشت خور بھی ہیں اور سبزی خور بھی۔ نمائش میں ڈائنوسارز کی باقیات بھی رکھی گئی ہیں  جبکہ عوام کی رہنمائی کیلئے مختلف ڈاکومنٹری موویز بھی دکھائی جارہی ہیں۔ دلچسپ نمائش دو ستمبر تک جاری رہے گی۔