Wednesday, September 28, 2022

پیرس ماسٹرز ٹینس، نوواک کا کامیابی سے آغاز

پیرس ماسٹرز ٹینس، نوواک کا کامیابی سے آغاز
پیرس ( 92 نیوز)  پیرس ماسٹرز ٹینس میں نوواک جوکو وچ نے کامیابی سے آغا ز کیا ، سیکنڈ راؤنڈ کے میچ میں فرانس کے نوجوان کھلاڑی کورنٹن موٹٹ کو  اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر فتح سمیٹ لی۔ حریف کھلاڑی کورنٹن موٹٹ نے دوسرے سیٹ میں نوواک جوکو وچ کو ٹف ٹائم دیا اور ایک موقع پر اسکور پانچ پانچ سے برابر کر دیا تاہم تجربہ کار جوکووچ نے اختتامی لمحات میں دو پوائنٹس حاصل کر کے  برتری حاصل کر لی۔ دوسرے میچ میں نمبر دو سیڈ رافیل نڈال نے بھی اپنا میچ جیت لیا ، اسپینش اسٹار نے میزبان فرانس کے ایڈریان منارینو کو سات پانچ اور چھ چار سے  شکست سے دو چار کیا۔