Saturday, January 29, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پیرس فیشن ویک کی رنگینیاں عروج پر پہنچ گئیں

پیرس فیشن ویک کی رنگینیاں عروج پر پہنچ گئیں
July 4, 2017

پیرس (ویب ڈیسک)پیرس فیشن ویک کی رنگینیاں اپنے عروج پرپہنچ گئیں ،ماڈلز جدید ملبوسات پہن کر ریمپ پر آئیں تو ہر طرف دھنک رنگ بکھر گئےبالی وو ڈ اداکارہ سونم کپور بھی حسن و ادا کے جلوے بکھیرنے والوں میں شامل ۔

تفصیلات کےمطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جاری  فیشن ویک   کے دوران معروف برانڈ کرسچین ڈائی اور

 کی 70ویں سالگرہ کا جشن منایا گیا ماڈلز  جب  اس عالمی شہرت یافتہ برانڈ کے  ملبوسات  پہن کر ریمپ پر واک کیلئے آئیں  تو  سب آنکھیں گویا ان پر ہی جم کر رہ گئیں ۔ شرکا نے  موسم گرما  کے  انتہائی دیدہ زیب ملبوسات پہنے ، جنہیں  خوب پسند کیا گیا شرکا ملبوسات  بنانے والے ڈیزائنرز کی مہارت کی داد دئیے بغیر بھی نہ رہ سکے۔

پیرس فیشن ویک کی خاص بات  بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور کی انٹری تھی جنہوں نےپراعتماد انداز سے  ریمپ پر واک کرکے شرکا کے دل جیت لیے ۔ شو کے دوران  جہاں ماڈلز  ناز و انداز سے شائقین کے دلوں پر بجلیاں گراتی رہیں وہیں  جینیفر لارنس،نتالی پورٹ مین ،کارا ڈیلی وینجن ، ،سیلین ڈائی اون ،رابرٹ پیٹنسن سمیت درجنوں ہالی ووڈ ستاروں نے بھی شرکت کرکے  فیشن ویک کو چار چاند لگادیے۔