پیرس فیشن ویک : آخری روز موسم بہار اور گرما کے ملبوسات کی نمائش
پیرس (ویب ڈیسک) پیرس فیشن ویک کے آخری روز ماڈلزنے غیرمعمولی کیٹ واک سے حاضرین کے دل موہ لیے۔
پیرس فیشن ویک کے آخری روزموسم بہار اور گرما کیلئے تیار کردہ سوئمنگ سوٹ ،ملبوسات کے ساتھ سپارٹن طرز کے جوتے اور رنگا رنگ بیگز بھی پیش کئے گئے۔
نمائش کی خاص بات ماڈلز کامعمول سے ہٹ کر ساکت بتوں کی طرح متحرک بلاکس پر کھڑے ہو کر شائقین کے سامنے نمودار ہونا تھا جس کے بعد وہ دو الگ گروپوں میں منقسم ہوئیں اور کیٹ واک میں حصہ لیا۔
ماڈلز سوئمنگ سوٹ کے ساتھ سپارٹن طرز کے لمبے جوتے اور رنگا رنگ چرمی بیگوں کے ساتھ نمودار ہوئیں تو وہاں موجود فیشن کے دلدادہ افراد سے خوب داد پائی۔
کیٹ واک کے عمومی اصول و ضوابط سے ہٹ کر شو، کیرول لم اور ہمبرٹو لیون کی ذہنی اختراع تھا۔